مزید خبریں

میراں ناکہ پل پر بجلی اور پانی کی بندش کے خلاف مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میراں ناکہ پل پر علاقہ مکینوں نے بجلی اور پانی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے باعث بد ترین ٹریفک جام ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاری میراں ناکہ پل پر چاکیواڑہ اور ملحقہ علاقوں کے مکین جمع ہوئی اور علاقے میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہر کے کسی بھی کونے پر چلے جاؤ وہاں سڑکوں کا اتنا برا حال ہے کہ صحیح سلامت واپس بھی آجاؤ تو جسم میں درد ہوتا ہے اور گھر آؤ تو بجلی نہیں ہوتی۔ نہ رات کا خیال ہے اور نہ دن کا جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ مظاہرے کے باعث میراں ناکہ پل پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا ، بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کے بعد انہیں منتشر کیا اور ٹریفک کی روانی کو بحال کرایا۔