مزید خبریں

نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کا یوم آزادی پر پیغام

نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ سینئر نائب صدر قاسم جمال ، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر ،انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ،حیدرآباد زون کے سیکرٹری اعجاز حسین اور دیگر نے 75 ویں جشن تشکیل پاکستان پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کا دن وہ ہوگا جس دن ملک کے کروڑوں محنت کشوں کو ان کا حق دیا جائے گااور ملک کا محنت کش بھی خوشحال ہوگا۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ قیام پاکستان کی جدو جہد نے محنت کشوں نے ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ہے اور قیام پاکستان کے بعد بھی پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا خون پسینہ بہایا ہے ملک کی ترقی کے لیے صنعت کا پہیہ چلنا ضروری ہے اور جب یہ پہیہ چلتا ہے تو اس کو چلانے میں محنت کش کا لہو جگر شامل ہوتا ہے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن محنت کشوں کو اس موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے محنت کشوں کو دعوت دیتی ہے کہ وہ اپنی حقیقی نمائندہ تنظیم نیشنل لیبر فیڈریشن کے پرچم تلے جمع ہو جائیں تا کہ محنت کش اور ملک دونوں کی خوشحالی کا خواب پورا ہو سکے ۔