مزید خبریں

میں سفری سہولتوں میں ردوبدلPIAـ

PIAنے ریٹائریز کی انجمن پیارے کے مطالبے پر پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کی سفری سہولتوں میں ردعمل کرتے ہوئے فری (سلو) ٹکٹوں کو 50 فیصد ادائیگی پر حسب منشا و ضرورت حاصل کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے۔ مرکزی صدر پیارے سید طاہر حسن نے بتایا کہ اس اقدام سے دوطرفہ فوائد حاصل ہوں گے۔ ریٹائرڈ ملازمین کو بیسٹ (Seats) کے انتظار کی زحمت سے نجات ملے گی تو دوسری جانب پی آئی اے کو خاطر خواہ ریونیو حاصل ہوگا اور کائونٹرز پر رش میں کمی آئے گی۔ اس انقلابی اقدام پر انہوں نے پی آئی اے کے CEO ایئروائس مارشل عامر حیات اور CHRO ایئرکموڈور عامر الطاف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ صدر پیارے نے اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر اپنی ٹیم کے پرویز فرید (SVP)، چودھری محمد اعظم (سیکرٹری جنرل)، شیخ نجم الغنی (آرگنائزنگ سیکرٹری) اور راولپنڈی و اسلام آباد، پیارے کے صدر منصور احمد ڈھلو اور جنرل سیکرٹری حافظ محمد یٰسین کی انتھک کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سید طاہر حسن نے امید ظاہر کی کہ ایئروائس مارشل عامر حیات اور ان کی ٹیم انتہائی کم پنشن میں معقول اضافے اور کمیوٹ کردہ پنشن کی بحالی کے لیے جلد مثبت اقدامات کریں گے۔