مزید خبریں

Jamaat e islami

روپے کی قدر مزید مستحکم ،ڈالر کے نرخ میں 3 روپے 39 پیسے کمی،213 کا ہوگیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں رواں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر ساڑھے 8 روپے سستا ہوچکا ہے۔ انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ کاروباری ہفتے کے تیسرے اور آخری دن بھی کم ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر جمعہ کو 3 روپے 39 پیسے سستا ہو کر 215 روپے 49 پیسے پر بند ہوا ہے۔ انٹربینک کے 3 روزہ کاروباری ہفتے میں ڈالر 8 روپے 55 پیسے سستا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوکر 213 روپے کا ہوگیا ہے۔ علاوہ ازیں جمعہ کے روز بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی سے 1790 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچی، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی برقرار رہنے کے سبب فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2700 روپے اور 2315 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ حالیہ کمی کے
بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 139000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 119170روپے کی سطح پر آگئی۔