مزید خبریں

Jamaat e islami

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت مزید کم ہوگئی

نیویارک (صباح نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی قیمت 2.6 فیصد تک کم ہوئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جمعے کو برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 2.16 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 97.44 ڈالر پر آگئی۔ اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 2.48 ڈالر یعنی 2.6 فیصد کمی کے بعد91.68 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔