مزید خبریں

Jamaat e islami

سینیٹ کمیٹی: بچوں کی کفالت ماں کو دینے کا بل مسترد

اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے حج اخراجات میں کمی لانے کے لیے 4ارب 88کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی ‘ کمیٹی نے بہترین حج انتظامات پر وزارت مذہبی امور کی کارکردگی کو سراہا۔ کمیٹی نے بچوں کی کفالت ماں کو دینے کا بل مسترد کر دیا۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالغفور
حیدری کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا جس میں سینیٹر محسن عزیز کی جانب سے پیش کیے جانے والے گارڈین اینڈ وارڈز ترمیمی بل 2022ء سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات اراکین کے سامنے پیش کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ ایک مسلمان مرد کو عیسائی اور یہودی خواتین کے ساتھ شادی کی اجازت ہے‘ شرط یہ ہے کہ وہ خواتین اپنے اپنے دین پر عمل پیرا ہوں، تاہم بچوں کی پرورش کے سلسلے میں اسلامی تعلیمات پر عمل کرانا والد کی ذمہ داری بنتی ہے‘ اسی طرح اسلام میں خاوند کی وفات یا طلاق کے بعد عورت کو دوسری شادی کرنے کا حق حاصل ہے لیکن اس صورت میں بچوں کی کفالت کا حق ماں کو نہیں دیا جا سکتا۔ کمیٹی نے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی روشنی میں بل کو کثرت رائے سے مسترد کردیا۔