مزید خبریں

Jamaat e islami

افواج کیخلاف پروپیگنڈاکرنیوالے انتشار چاہتے ہیں‘ فرح عظیم

کراچی(نمائندہ جسارت)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کے بارے میں منفی پروپگنڈا کرنے والے اس ملک میں انارکی اور انتشار پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے افواج پاکستان اور عوام میں دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام اپنے ملک اور افواج کے
خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی عوام دشمن کی چالاکیوں کو سمجھتے ہوئے اپنے ملک کا ہر فارم پر بھر پور دفاع کریں۔ جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال ماضی کی نسبت بہت بہتر ہے انہوں نے ناراض بلوچ بھائیوں کو واپس آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ناراض بلوچ ہمارے بھائی ہیں ہمیں ان بھٹکے ہوئے بلوچوں سے پیار ہیں۔ وہ بلوچستان اور اپنے عوام کے مفاد کی خاطر بیرونی سازشوں سے دور رہے کر بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے اپنے مثبت کردار ادا کریں۔