مزید خبریں

Jamaat e islami

پی ٹی آئی شہباز گل پر تشدد کا معاملہ عالمی فورم پراٹھائیگی‘فواد چودھری

اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز گل پر پولیس حراست میں تشدد عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں فواد چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف شہباز گل پر پولیس حراست میں شدید تشدد کا معاملہ عالمی فورمز میں اٹھائے گی، اس مقصد کے لیے ڈاکٹر شیریں مزاری کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ عالمی اداروں سے رجوع کریں اور مبصرین اس معاملے کی تحقیق کریں۔