مزید خبریں

Jamaat e islami

پاک فوج کے تمام کاروبار پر ٹیکس لاگو ہے‘مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (آن لائن )وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاک فوج کے زیرملکیت تمام کاروبار پر ٹیکس لاگو ہے۔ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عسکری بینک بھی نیشنل بینک اور ایچ بی ایل کے برابر کا ٹیکس ادا کرتا ہے، اسی طرح فوجی فرٹیلائزر اینگرو اور فاطمہ فرٹیلائزر کے برابر ٹیکس دیتا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ چھوٹے تاجروں پر عاید ٹیکس ختم ہو جائے گا، ٹیکس اسٹرکچر میں 1،2 غلطیاں ہوئی ہیں،اس لیے اسے تبدیل کرنا پڑا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب ہم اشیا کی قیمتوں کی بنیاد پر ٹیکس وصول کریں گے۔علاوہ ازیںوزیر خزانہ نے تحریک انصاف کے رہنمائوں سے عمران خان سے متعلق سوالات پوچھ لیے۔سوشل میڈیا پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کیا عمران خان نے ضبط شدہ 190 ملین پاؤنڈ اپنے اے ٹی ایم کو واپس نہیں کیے؟، کیا عمران خان نے کابینہ اور قوم سے یہ بات نہیں چھپائی؟ کیا سیکڑوں ایکڑ زمین اپنے، بیوی اور فرح گوگی کے زیر کنٹرول ٹرسٹ کے بدلے نہیں ملی؟مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کیا یہ کرپشن نہیں ہے؟۔