مزید خبریں

Jamaat e islami

سیاستدانوں اور اسٹیبلشمنٹ نے مغرب کی غلامی جاری رکھی‘ حسین محنتی

کراچی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے ا میر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی کہا ہے کہ آج ہم پاکستان کی آزادی کی75ویں سالگرہ مناتے ہوئے وطن کی آزادی کیلیے جدوجہد، قربانیوں کی لازوال داستان رقم کرنے والے سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ہمارے بڑوں نہ یہ ملک اس لیے بنایا تھا کہ یہاں پر قرآن وسنت کا نظام قائم کیا جائے گا،خوشحالی ہوگی،عدل وانصاف،محکوموں کیلیے بہترین طرز زندگی کا عمدہ معیار قائم ہوگا،دنیا میں مدینہ منورہ کے بعد پاکستان پہلا ملک ہے جو نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا،لیکن پاکستان ان مقاصد کی جانب پیش قدمی نہ کرسکا، قوم کو توقعات تھیں کہ ان قربانیوں کے بعد یہ مملکت خداداد دنیا کی عظیم اسلامی طاقت کی شکل اختیار کرے گا، لیکن بدقسمتی سے سیاستدانوں،بیورو کریسی اور اسٹیبلشمنٹ نے اس ملک کی سمت کو اللہ اور رسولؐ کے نظام کی طرف موڑنے کے بجائے مغرب کی غلامی کو جاری رکھا اور آج آئی ایم ایف سمیت عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کا بجٹ،معیشت،کرنسی کا ریٹ بھی طے کررہی ہیں جو غلامی کی بدترین شکل ہے،حکمرانوں کو امریکا سے جو بھی ہدایات ملتی ہیں وہ من وعن تسلیم کی جاتی ہیں۔ آج ہم ملک کی75ویں آزادی کی سالگرہ کے موقع پر اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کی ترقی،قوم کی خوشحالی،ملکی نظام کو قرآن وسنت کے عین مطابق ڈھالنے کیلیے اپنے تن،من دھن کی بازی لگادیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس بات کا عہدکرتے ہیں کہ ہم ثابت قدم رہیں گے، اتحاد ایمان اور نظم و ضبط کی مشعل راہ پر چلتے ہوئے ہر چلینج کو نہ صرف تسلیم کریں گے بلکہ اسے شکست بھی دیں گے۔