مزید خبریں

Jamaat e islami

جیکب آباد:بلدیہ کے ریٹائر ملازمین پنشن نہ ملنے سخت پریشان

جیکب آباد( نمائندہ جسارت) بلدیہ کے ریٹائر ملازمین نے تاحال پنشن نہ ملنے کی شکایات کی ہیںریگولر ملازمین کو تنخواہ کا اجراء کیا گیا ہے لیکن پینشنز پنشن سے محروم ہیں، ریٹائر ملازمین پنشن نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ او زیڈ ٹی شئیر کا اجرا بھی سندھ حکومت نے کر دیا ہے لیکن ہمیں پنشن سے محروم رکھنا زیادتی ہے۔ بلدیہ ملازمین کو وقت پر نہ ہی تنخواہ دیتا ہے نہ ہی پینشنر کو پنشن۔ وزیر بلدیات نوٹس لیں ۔اس سلسلے میں بلدیہ کے ایڈ منسٹریٹر نصر اللہ سرکی نے بتایا کہ تنخواہ اور پنشن کا الگ چیک بنتا ہے چیک بک ختم ہونے کی وجہ سے تاخیر ہوئی پیر تک پینشنرز کو پنشن کا اجراء ہو جائے گا۔