مزید خبریں

Jamaat e islami

حیدرآباد:انجمن تاجران ریشم بازار گیس دھماکے میں ہلاکت پر افسوس

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران ریشم بازار کے صدر آصف میمن کونچ والا و دیگر اراکین نے اپنے بیان میں پاکستان پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری روی تنبولی کے گھر میں گزشتہ روز گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 4 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑا سانحہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ایک ہی پل میں روی تنبولی اپنے والد، والدہ، بہن اور بھابھی سے محروم ہوئے وہ نقصان نا قابل تلافی ہے۔ آصف میمن نے کہا کہ حیدر آباد کی تاجر برادری خصوصاً انجمن تاجران ریشم بازار کا ہر فرد روی تنبولی کے غم میں برابر کا شریک ہے۔