مزید خبریں

Jamaat e islami

حیدرآباد: موٹرسائیکل چور گروہ کا تیسرا کارندہ بھی گرفتار، اسلحہ برآمد

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سی آئی اے حیدرآباد اور مارکیٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گروہ کے ایک اور کارندے کو گرفتار کرلیا۔ گزشتہ روزسی آئی اے اور مارکیٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گروہ کے 2 کارندوں اسامہ قریشی اور عدنان یوسفزئی کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے 3مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی تھیں، اس کاروائی کے دوران ملزمان کا ایک ساتھی ہوگیا تھا۔سی آئی اے حیدرآباد اور مارکیٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے میں مفرور و مطلوب ملزم عمران کو ایک پستول سمیت گرفتار کرلیا ، ملزم سے2مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔ادھر بی سیکشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوراویس انصاری اور خادم حسین بلوچ کو گرفتار کرمسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ، مزید کارروائی کے دوران منشیات فروش عبدالعزیز سولنگی کوایک کلو 10 گرام چرس اور ملزم ذیشان شیخ کو 630 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرلیا۔علاوہ ازیںلطیف آباد نمبر6 بلاک ڈی بنگلہ نمبر 147 میں ایک چور چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا علاقہ مکین نے پکڑنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا ۔