مزید خبریں

Jamaat e islami

وزیراعلیٰ ہاؤس میں امن ومان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آئی جی پولیس کو اغوا برائے تاوان، اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروشوں اور لینڈ گریبرز کے خلاف ٹارگٹڈ اور انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جب ان چند جرائم اور ان کے مرتکب افراد کو روکا جائے گا تو امن و امان مکمل طور پر بہتر ہو جائے گا۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ سعید منگنیجو، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کشمور سے اغواء برائے تاوان کے کچھ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ آئی جی پولیس نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ کشمور سے ایک نوجوان کو اغوا کیا گیا تھا، اغوا کاروں کی شناخت ہو گئی ہے ،جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ 2022 میں قتل کے 102 کیسز کا پتا چلا اور 149 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔