مزید خبریں

Jamaat e islami

پرامن مارچ پرحملہ سازشی منصوبہ ہے،اہلسنت والجماعت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اہلسنت والجماعت پاکستان کے صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی، صدر کراچی علامہ رب نوازحنفی، جنرل سیکرٹری علامہ تاج محمدحنفی نے کہا ہے کہ پرامن مارچ پر فائرنگ پتھراؤ سازشی منصوب ہے،ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے۔انہوںنے کہا کہ ایک مخصوص لابی قتل وغارت کابازارگرم کرنے کے لیے متحرک ہے اور حکومت میں موجودافراد فرقہ ورانہ فسادات چاہتے ہیں۔ اہلسنت عوام نے ملک کے امن و امان کا پاس رکھتے ہوئے اپنے اکابر کے احکامات کو بجا لاتے ہوئے پر امن ریلی نکالی۔ہر گستاخی پر احتجاج کرکے اداروں کی توجہ دلائی۔ سندھ حکومت نے اہلسنت عوام کو تو خوب جکڑا ہے لیکن اصل ملک دشمن وںکو آزاد چھوڑرکھا ہے۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ پرامن ریلی پرپتھراؤ اور فائرنگ میںملوث افرادکوگرفتارکیا جائے۔