مزید خبریں

Jamaat e islami

سیکولر قوتیں پاکستان کی نظریاتی اساس پرحملہ آورہیں،ثروت اعجاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان بزرگوں کی امانت اور ہمارے اسلاف وابائواجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے ، یوم آزادی شایان شان طریقے سے منائیں گے۔انہوںنے کہا کہ سیکولر ولبرل قوتیں پاکستان کی نظریاتی اساس کو مسخ کرنے کے درپے ہیں ،پاکستان دوقومی نظریہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا،دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو عالمی برادری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔