مزید خبریں

Jamaat e islami

بارش کے دوران ہنگامی اقدامات جاری ہیں، ایڈمنسٹریٹرضلع وسطی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی وایڈمنسٹریٹرطٰہٰ سلیم نے کہا ہے کہ ضلع وسطی میںبارش کے دوران ہنگامی بنیاد پراقدامات کیے جارہے ہیں،وہ گلبرگ انڈسٹریل ایریا میںنالے پربنی تجاوزات کے خلاف کارروائی کاجائزہ لے رہے تھے۔انہوںنے کہا کہ حالیہ بارشوں میںپانی کی نکاسی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کومنہدم کردیاگیا ہے،تجاوزات کی وجہ سے نالوں میں کوڑاکرکٹ جمع ہورہا تھا۔