مزید خبریں

Jamaat e islami

اسلامی یکجہتی گیمز،پاکستان نے پہلا گولڈمیڈل جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسلام یکجہتی گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔جیولین تھرو مقابلوں میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا، ارشد ندیم نے 88.55 کی گیمز ریکارڈ تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ارشد ندیم کا یہ چوتھا انٹرنیشنل گولڈ میڈل ہے۔ اس سے قبل پاکستانی ایتھلیٹ نے کامن ویلتھ گیمز اور ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی گولڈ جیتا تھا۔گزشتہ سال ارشد نے ایران میں ہونیوالی امام رضا کپ میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔ترکی کے شہر قونیہ میں اسلامی یکجہتی گیمز میں ارشد ندیم شروع ہی سے ٹاپ پر رہے ۔ 79.40 کی تھرو کے بعد دوسری مرتبہ انہوں نے 88.55 کی تھرو کی جو اسلامک گیمز کی سب سے بڑی ریکارڈ تھرو ہے۔ اس کے بعد کی 3 باریوں میں انہوں نے 75.50 ، 82.40 اور 83.33 کی تھروز کیں تاہم کوئی دوسرا ایتھلیٹ ارشد کو پیچھے نہ چھوڑ سکا یوں انہوں نے ان مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔انہوں نے اتوار کو کامن ویلتھ گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔ اپنی کامیابی کے بعد ارشد ندیم نے پاکستان کا جھنڈا لے کر گراؤنڈ کا چکر لگایا اور اسٹینڈ میں بیٹھے پاکستانی تماشائیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔