مزید خبریں

Jamaat e islami

کھاد کی کمی سے کسان مشکلات کا شکار ہیں

لاہور (کامرس ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے کسانوں کوکھاد اورسبسڈی کی فراہمی کے لیے درخواست پر کسانوں کا ڈیجیٹل ڈیٹا مرتب کرنے کے حوالے سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی سماعت پر متعلقہ حکام نے پیش ہو کر رپورٹ جمع کرائی اور عدالت کو بتایا کہ کسانوں کا ڈیجیٹل ڈیٹا جلد مکمل کرلیا جائے گا۔درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کھاد کی کمی سے کسان مشکلات کا شکار ہیں۔سبسڈی کی عدم فراہمی سے کسان دوہری پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔مڈل مین کے کردار کی وجہ سے ہی کسان کو مشکلات رہتی ہیں۔کھاد کی عدم دستیابی سے فصلوں کامطلوبہ ٹارگٹ حاصل کرنا ممکن نہیں۔جس پرعدالت نے کسانوں کا ڈیجیٹل ڈیٹا مرتب کرنے کے حوالے سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔