مزید خبریں

Jamaat e islami

وطن عزیز کو خوشحال و ترقی یافتہ بنانے کی ضرورت ہے، منیر شیخ

فیصل آباد (کامرس ڈیسک) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے کہا کہ قائداعظم کے اتحاد، ایمان اور نظم وضبط کے سنہری و رہنما اصولوں پرعمل پیرا ہو کرتمام مسائل پرقابو پایا جا سکتا ہے جبکہ یوم آزادی پاکستان کی ڈائمنڈجوبلی کے موقع پر پوری قوم کو متحد ہو کر امن، اخوت، محبت،یگانگت کے درس کو عام کرنے کا عہد کر نا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے برعکس اس بار ڈائمنڈ جوبلی کے باعث یوم آزادی پروقار طریقے سے منایا اور اس پیغام کو عام کیا جا ئے گاکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں ہمارے بزرگوں نے ہمیں آزاد ملک حاصل کرکے دیالیکن اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سب مل کر محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے وطن عزیز کو خوشحال و ترقی یافتہ بنانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں نیزیوم آزادی مناتے وقت ہمیں بھرپور محنت سے انسانیت اورملک کی خدمت کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگاکیونکہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے جس کی قدر کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حصول پاکستان کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے پیارے وطن کے ساتھ اپنی وابستگی کو بے حد مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔