مزید خبریں

Jamaat e islami

قومی بچت کے سرٹیفکیٹس کی ڈیجیٹلائزیشن کر دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز(CDNS) اور سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان (CDC) نے ٹرانزیکشنز کے فزیکل بہائو کو کم کرنے اور نیشنل سیونگزسرٹیفکیٹس کو ڈیجیٹل شکل میں تبدیل کرنے اور ان کے ڈیجیٹل اجراء کیلئے باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیںتاکہ ایک منظم فریم ورک تیار کیا جائے جس کے ذریعے این ایس سیز(NSCs)کو سینٹرل ڈپازٹری سسٹم(CDS) میں شامل کیا جاسکے ۔ اس موقع پر سی ڈی این ایس کے ڈائریکٹر جنرل حامد رضا نے اپنے خطاب میں کہاکہ یہ اقدام سی ڈی این ایس کے قومی بچت کے سرٹیفکیٹس کی ڈیجیٹلائزیشن کے مقصد کے عین مطابق ہے۔ اس وقت ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بدلتے حالات میں سی ڈی این ایس کیلئے مکمل ڈیجیٹل تبدیلی ناگزیر ہے۔ یہ پلیٹ فارم قومی بچت کے سرٹیفکیٹس کے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گا جس سے سرمایہ کاروں کیلئے الیکٹرانک فارمیٹ میں اپنے این ایس سیز (NSCs)میں سرمایہ کاری کرنا اور اسے برقراررکھنا آسان ہو گا۔ اس طرح ملک میں نچلی سطح پر بچت کے کلچر کوبھی فروغ ملے گا۔