مزید خبریں

Jamaat e islami

اسٹاک مارکیٹ میں ، انڈیکس میں 614 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے دوران تیزی دیکھی گئی اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 614 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کی وجہ روپے کی مضبوطی اور غیر ملکی زرمبادلہ کی آمد کی توقعات ہیں۔پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق بینچ مارک ‘کے ایس ای 100 انڈیکس’ 614.24 پوائنٹس یا 1.45 فیصد اضافے کے ساتھ 42ہزار857 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز سیاسی گرما گرمی اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ گزشتہ 5 روز سے جاری تیزی میں کچھ کمی دیکھی گئی تھی۔یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 550 سے زائد پوائنٹس کا اضافہتاہم، ٹریڈنگ کے آغاز کے فوری بعد ہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور تقریبا 4 بجکر 30 منٹ پر انڈیکس 42 ہزار 874 کی سطح تک پہنچ گیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں اضافے اور وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے بیان دیا تھا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جس نے مارکیٹ میں تیزی کو بحال کیا۔ روپے کی مسلسل مضبوطی اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے لیٹر آف انٹینٹ موصول ہونے خبروں کے باعث اسٹاک مارکیٹ اوپر کی جانب جا رہی ہے۔اس کے علاوہ وزارت خزانہ کے حکام کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ وہ عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے بہت جلد لیٹر آف انٹینٹ موصول ہونے کی توقع کر رہے ہیں۔