مزید خبریں

Jamaat e islami

پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان نہیں دیا شہباز گل کا اعتراف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے دوران تفتیش پولیس کے سامنے پاک فوج سے متعلق بیان دینے کا اعتراف کرلیا۔ ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران شہبازگل نے فوج سے متعلق بیان دینے کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں، میں نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر یہ بیان نہیں دیا، بیان سوچ سمجھ کر دیا ہے۔پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز گل نے تفتیش میں مزید ناموں کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی چینل اور شہباز گل کے بیان سے متعلقہ افراد کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 4 افراد پر نظر ہے،کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے، شہباز گل کی کل عدالت پیشی پر مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائیگی۔