مزید خبریں

Jamaat e islami

حیدرآباد: سی آئی اے اور مارکیٹ پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2ملزم گرفتار

حیدرآباد(اسٹاف رپوررٹر)سی آئی اے اور مارکیٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چورگروہ کے2 کارندے گرفتارکرلیے ۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے حیدرآباد اور مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گروہ کے 2 کارندوں اسامہ اور عدنان کو 2 عدد پستول سمیت گرفتار کرلیا ۔ابتدائی تفتیش
میں گرفتار ملزمان نے اپنا تعلق موٹر سائیکل چور گروہ سے ظاہر کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا جن کے قبضے سے 3 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔