مزید خبریں

Jamaat e islami

۔75برس بعد بھی عمران خان کوآزادہونے کایقین نہیں آرہا‘مصدق ملک

اسلام آباد (اے پی پی)وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہاکہ ملک کو آزاد ہوئے 75 سال ہو گئے لیکن عمران خان کوآزادہونے کایقین نہیں آرہا، وہ دوسروں کو چور اور غدارکہتے ہیں، کے الیکٹرک کو 3 ملین پائونڈ لے کر ایک ارب ڈالرکافائدہ پہنچانے والا اور ملک ریاض کو 450 کنال زمین لے کر 250 ملین ڈالر دینے والا کیسے صادق و امین اور صاف
شفاف ہو سکتا ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سوشل میڈیاپر شہدا سے متعلق تضحیک آمیز ٹرینڈز چلائے، عمران خان کے منہ سیکسی نے نہیں سنا کہ شہباز گل نے جو کہاوہ غلط ہے، تحقیقات جاری ہیں جو بھی جرم میں ملوث ہوااسے قانون کے مطابق سزا ملے گی، عمران خان لاہورمیں کھیل کامیدان تباہ کرنے کی بجائے جلسے کے لئے کوئی اور جگہ چُن لیں۔ جمعرات کو پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ ملک 75 ویں سالگرہ منانے جارہا ہے عمران خان نے کل قوم سے خطاب کیا ، توقع تھی کہ وہ امن اور ترقی کی بات کریں گے اور لوگوں کو امید دلائیں گے لیکن انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا اور صرف سازش کا ذکر کیا ۔ عمران خان بتائیں کہ کون ہے سازشی اور کون ان کے خلاف سازشیں کررہا ہے۔ ملک کو آزاد ہوئے 75 سال ہو گئے ہیں عمران خان کو آج تک اپنے آزاد ہونے کا یقین نہیں آرہا ۔ وہ غلام غلام کی رٹ لگائے ہوئے ہیں خان صاحب ہمارا ملک آزاد ہے۔ جو آپ کے ساتھ میچ فکسنگ نہ کرے آپ اسے سازشی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عارف نقوی دنیا میں معاشی جرائم اور منی لانڈرنگ کے سب سے بڑے کیس کامرکزی کردار ہے۔