مزید خبریں

Jamaat e islami

ہمیں جناح اور بھٹو کا پاکستان بنانا ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی اور رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں جناح اور بھٹو کا پاکستان بنانا ہے، جس میں ہر شہری برابر ہو، جس میں تقسیم، نفرت اور تفریق کی کوئی جگا نہ ہو۔ اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 ء کے دن پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی سے تاریخی خطاب کیا تھا۔ جناح نے اس تقریر میں واضع کر دیا تھا وہ کس طرح کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ایک ایسے پاکستان کی بنیاد رکھی تھی جس میں اکثریت اور اقلیت کو برابر کے حقوق حاصل ہوں۔جناح نے قانون ساز اسمبلی کے خطاب میں واضع کر دیا تھا کہ وہ اکثریت اور اقلیت میں تفریق نہیں چاہتے۔ انہوں نے مساوات، ہم آہنگی اور ترقی پسند سوچ پر زور دیا، اس لئے اقلیتوں کا تحفظ کرنا اور ان کے حقوق اور آزادیوں کو یقینی بنانا ریاست اور ہر شہری کا آئینی اور قومی فرض بنتا ہے۔