مزید خبریں

Jamaat e islami

بڑے شہر سمندر برد ہوسکتے ہیں‘وزارت موسمیاتی تبدیلی کا انتباہ

اسلام آباد (صباح نیوز) وزارت موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کے بڑے شہر سمندر برد ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا، سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ایوان بالا کے پیچھے مارگلہ کے جنگلات میں آگ کیوں لگتی ہے؟ جنگل خور، پہاڑ خور گینگ حکومت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ سیکرٹری
آصف حیدر شاہ نے بتایا کہ ہمارا سمندر 36 سے 50 سینٹی میٹر تک بلند ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے ملک کے بڑے شہر سمندر برد ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جلد کابینہ کو بھی اس خدشے سے آگاہ کردیں گے۔ بریفنگ کے دوران سیکرٹری کی جانب سے ان شہروں کی فی الحال نشاندہی نہیں کی گئی جس کو خدشہ لاحق ہے۔ آصف حیدر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ آنے والے دنوں میں پینے کے صاف پانی کی قلت ہوسکتی ہے، اس سلسلے میں مستقبل میں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلیے وزارت آبی وسائل کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید اور پی پی سینیٹر شیری رحمان کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ کمیٹی اجلاس میں فیصل جاوید نے اپنے دورِ حکومت میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے کاموں کی تعریف کی تو شیری رحمان نے انہیں کھری کھری سنا دیں۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی فورم نہیں، آپ نے جو کام کیے وہ ٹھیک نہیں تھے۔