مزید خبریں

Jamaat e islami

فوج مخالف مہم، پی ٹی آئی کے مزید 2کارکنان کی معذرت

اسلام آباد( آن لائن) فوج مخالف مہم کا حصہ بننے والے پی ٹی آئی کے دو اور کارکن تائب ہو گئے۔گوجرانوالہ کی سیدہ طیبہ بخاری اور محمد اعظم نے پارٹی قیادت کے
بیانیے سے لاتعلقی ظاہر کر دی ہے۔ ٹویٹر پر مارخور میڈیا نیٹ ورک پیج بنانے والی سیدہ طیبہ بخاری نے غلطی سے فوج مخالف پوسٹ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے بارے میں غلط پوسٹ شئیر کرنے پر معذرت کرتی ہوں آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ پتوکی سے تعلق رکھنے والے محمد اعظم نے بھی سوشل میڈیا پر فوج مخالف پوسٹ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایسی کوئی پوسٹ نہیں کریں گے جس سے نفرت پھیلے۔