مزید خبریں

Jamaat e islami

توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ سے توجہ نہیں ہٹائی جا سکتی‘ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ٹرولز کے ذریعے پاک فوج کیخلاف شرمناک مہم چلائی، عمران خان آئین شکن اور غیر ملکی ایجنٹ ہیں۔عوام کومعلوم ہونا چاہیے کہ ملک میں سیاسی جماعت کے نام پر جب پیساآتاہے تو اس طرح کی مہم جوئی کی جاتی ہے۔عمران خان کی چوری پکڑی گئی تو دوسروںپرالزام
لگانا شروع کردیا۔ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے جمعرات کے روز پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی)میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ میری آج کی پریس ٹاک کابنیادی مقصد پاکستان کے عوام کویہ بتاناہے کہ 4سال اس ملک پرمسلط وزیراعظم نالائق تو تھا ہی،غیر ملکی امداد یافتہ پارٹی کا سربراہ اور غیرملکی ایجنٹ بھی تھا۔2008اوراس سے پہلے اس نے غیر ملکی فنڈنگ لی، 2008سے2013تک جو غیر ملکی فنڈنگ لی اس کافیصلہ توالیکشن کمیشن نے کرہی دیا۔ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سے بھی یہ بات کرنا چاہتی ہوں کہ وہ عمران خان سے پوچھیں کہ جس جماعت کے کارکن نے ان کا ساتھ دیا انہوں نے اس جماعت کو الیکشن کمیشن میں غیر ملکی امداد یافتہ پارٹی کیوں ڈیکلیئر کرایا، کیوں 5سال غیر ملکی امداد یافتہ پارٹی بنے رہے۔