مزید خبریں

Jamaat e islami

جمعیت طلبہ عربیہ نوجوانوںکو گمراہی سے بچا رہی ہے، فرید احمد

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جمعیت طلبہ عربیہ ضلع حیدرآباد کے تحت 49واں یوم تاسیس مدرسہ ریاض العلوم عثمان شاہ میں منعقد ہوا ۔یوم تاسیس سے فرید احمد منتظم جمعیت طلبہ عربیہ سندھ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ عبدالقدوس احمدانی ، سکندر بلیدی اورحافظ حذیفہ نے خطاب کیا ۔ منتظم جمعیت طلبہ عربیہ سندھ فرید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ کے اہداف پاکستان میں نظام تعلیم مکمل طور پر اسلامی تقاضوں کے مطابق بنانے کی جدوجہد کرنا
مدارس عربیہ کے طلبہ کے جائز مطالبا ت اور مسائل حل کرانے کے لیے بھر پور کوشش کرناہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ کا قافلہ ان ہزاروں نوجوانوںپر مشتمل ہے جن کے دل عشق رسولؐسے معمور ہیں اور یہ سب جواں عزم اور جواں حوصلہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ نسل نوکو مغربی تہذیت کی یلغا ر اور منشیات کی لعنت سے بچا کر دین و ملت اور ملک وقوم کا مفید اور کا رآمد حصہ بنا رہی ہے۔عبدالقدوس احمدانی نے کہا کہ امت مسلمہ اس وقت مشکل دور سے گزر رہی ہے او ر ایسے میں عالم اسلام کو پاکستان سے بہت سے مثبت امیدیں وابستہ ہیں۔ کچھ ملک و قوم کے دشمن عناصر اسلام کی غلط تشریح کر کے ملت و قوم کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔