مزید خبریں

Jamaat e islami

جھڈو ،بارش کے بعد جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے

جھڈو (نمائندہ جسارت) جھڈو میں حالیہ مون سون بارشوں کے بعد جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں اور برساتی پانی جمع ہونے اور ٹائون کمیٹی انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی کے باعث شہر اور کالونیوں میں مچھروں کی بہتات ہوگئی، مچھروں کی افزائش میں اضافے سے شہریوں میں ملیریا جیسا خطرناک مرض بڑی تیزی سے پھیل رہاہے جس پر جھڈو کے شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہر بھر میں فوری طور پر مچھر مار اسپرے کروانے کا مطالبہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں کے بعد شہر میں گندگی کے جابجا ڈھیر اورگلی محلوں میں کھڑے بارش اور سیوریج کے پانی اور اکثر مقامات پر گندے پانی کے جوہڑوں میں افزائش پانے والے مچھروں کی بہتات کے نتیجے میں ملیریا جیسا خطرناک مرض بڑی تیزی سے پھیل رہاہے،سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ملیریا جیسی بیماری سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے۔شہریوں نے بارشوں کے بعد جمع ہونے والے برساتی پانی اور گندگی کے باعث مچھروں،ملیریا جیسی بڑھتی ہوئی بیماری میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ شہر بھر میں مچھروں کے خاتمے کیلیے فوری طور مچھر مار اسپرے کروایا جائے تاکہ ملیریا کی بڑھتی ہوئی بیماری پر بر وقت قابو پایا جاسکے اور محکمہ صحت میرپور خاص، رورل ہیلتھ سینٹر جھڈو میں ملیریا سے بچاؤ کی ادویات کی فوری فراہمی کو یقینی بنائے۔