مزید خبریں

Jamaat e islami

شہدادپور،محلہ اقصی کالونی کے مکین ایک ہفتے سے بجلی سے محروم

شہدادپور (نمائندہ حسارت) شہدادپور کے محلہ اقصی کالونی جانی پورہ کا ٹرانسفارمر ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود حیسکو ون کی نااہل انتظامیہ بجلی بحال نہ کرسکی جس پر اہل محلہ نے سرور راجپوت ، ایوب،اعجاز ودیگر کی قیادت میں ہالا چوک پر ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک معطل کرکے حیسکو کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ حیسکو ون کی نااہل انتظامیہ کو بار بار شکایت لکھوانے کے باوجود کوئی سنوائی نہ ہوئی مجبور ہوکر احتجاج کا راستہ اپنایا ۔پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کرایا،