مزید خبریں

Jamaat e islami

ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی پروپیگنڈا مہم‘ ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع

اسلام آباد (دنیا نیوز) لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی پروپیگنڈا مہم، ایف آئی اے اور حساس اداروں کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کروا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اعلیٰ سطح تحقیقاتی ٹیم نے 754 ٹوئٹس کی نشاندہی کر لی، رپورٹ کے مطابق منفی پروپیگنڈا کرنے والے 237 ہینڈلرز سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جن میں 204 پاکستانی،17 بھارتی اور 16 دیگر ممالک کے افرادشامل ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اب تک 84 افراد کو باقاعدہ تحقیقات کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ 6 افراد کی شناخت مکمل کی جا چکی ہے، 78 افراد کا ڈیٹا تصدیق کے لیے نادرا کو بھجوا دیا گیا ہے۔