مزید خبریں

Jamaat e islami

کراچی کو ایک اور جھٹکا ،بجلی 11 روپے 10 پیسے مہنگی

اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت نے کراچی والوں کو ایک اور جھٹکا دے دیا، بجلی 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے یہ اضافی پیسے 2 ماہ میں وصول کیے جائیں گے۔نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق صرف اگست اورستمبر کے بلوں پر ہوگا۔ اگست میں صارفین سے 3روپے 01پیسہ فی یونٹ چارج کیا جائے گاجب کہ ستمبر میں صارفین سے 8روپے 09پیسے فی یونٹ چارج کیا جائے گا۔بجلی مہنگی ہونے سے کراچی کے صارفین پر 25 ارب روپے سے زیادہ اضافی بوجھ منتقل ہو گا،اس سے قبل کراچی کے صارفین مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا 7 روپے91 پیسے فی یونٹ
اضافہ بھی بجلی کی مد میں ادا کر رہے ہیں۔نیپرا کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے 11روپے 39پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔جس پر نیپرا نے 28جولائی کو سماعت کی تھی۔