مزید خبریں

Jamaat e islami

آزاد کشمیر میں28ستمبر کوجماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات ہوں گے

مظفرآباد(صباح نیوز) آزاد کشمیر میں 31 سال کے بعد 28ستمبر 2022کو جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات ہوں گے ۔ آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔مظفر آباد میںچیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے بلدیاتی انتخابات 28 ستمبر کو کرانے کی تفصیلات سے
میڈیا کا آگاہ کیا ہے ۔ شیڈول کے مطابق ،15سے22 اگست کو شام چار بجے تک کاغذات نامزدگی داخل کرائے جا ئیں گے ۔23 اگست کو کاغذات نامزدگی کی چھان بین کے بعد ریٹرنگ افیسرز اسی روز اہل امیدواروں کی فہرست جاری کریں گے ۔ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف25 اگست تک اپیل کی جاسکے گی ۔26اور 27 اگست کو سماعت اور فیصلہ ہوگا.29 اگست دن 2 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے اسی روز امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔30 اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشان جاری ہوں گے ۔30 اگست کو ہی انتخابی نشان کے ساتھ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔28 ستمبر 2022 کو صبح8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوگی جبکہ گنتی کے بعد نتائج کا اعلان ہوگا۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن ہونے تک ہر قسم کی تقرری تبادلہ ترقیاتی کاموں پائپوں کھمبوں کی تقسیم اور دیگر اسکیموں کے اعلانات پر مکمل پابندی ہوگی ۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ آف آزادجموں وکشمیر کے فیصلے کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں 12.5فیصد کے حساب سے نوجوانوں اور خواتین کا کوٹہ مختص ہے اور ہر لوکل کونسل میں دو دو خواتین اور نوجوان نشستیں ہوں گی۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں اورووٹر فہرستوں کا کام مکمل کر لیا ہے جبکہ پولنگ سکیم بھی بن چکی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تمام اضلاع میں ایک ہی دن انتخابات ہوں گے۔
آزاد