مزید خبریں

Jamaat e islami

رانا ثنا اہلخانہ کیساتھ عمرہ ادائیگی کیلیے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے پانچ روزہ دورہ پرسعودی عرب روانہ
ہو گئے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ جمعرات کی صبح 11بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے جدہ کیلئے روانہ ہوئے۔وزیر داخلہ عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول ﷺ پرحاضری کی سعادت حاصل کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ دورہ سعودی عرب کے دوران اپنے سعودی ہم منصب اور دیگراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔پاکستان سعودی دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پرسعودی حکام سے بات چیت کرینگے۔