مزید خبریں

Jamaat e islami

۔45 دن بہت اہم ہیں، یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے، شیخ رشید

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آنے والے 45 دن بہت اہم ہیں، یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزرازیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں، 5 درجن سے زیادہ وزیرصرف پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے، 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں فون ہے، حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں، اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا، حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے مزید لکھا کہ عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں، غربت کے ہاتھوں لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں، KPK کے بعد بھتا خوروں کی کالیں اسلام آباد، راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔شیخ رشید احمد نے اعلان کیا کہ 12 اگست کو 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور 13 اگست کی رات جلسہ کروں گا۔