مزید خبریں

Jamaat e islami

پاکستان ہاکی فیڈریشن کایوم آزادی بھرپور انداز میں منانے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قائمقام سیکریٹری جنرل حیدر حسین کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ملک بھر میں 14 اگست یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کو بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے. اس حوالے سے انہوں نے تمام صوبائی و ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلیے حکومتی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے رواں ماہ میڈیا کوریج کیساتھ مختلف اسکول و کلبز لیول کے نمائشی مقابلے منعقد کرائیں. بعد ازاں مزکورہ ایونٹس کی مکمل جامع رپورٹس بمعہ تصاویر و ویڈیوز پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر لاہور میں جمع کرائیں۔