مزید خبریں

Jamaat e islami

مرکنٹائل ایکس چینج میں 19.3ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹیڈ میںگزشتہ روز میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کے 19.3ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 17,701 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 6.386 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 3.89ارب روپے ، این ایس ڈی کیو 100کے سودوں کی مالیت3.792 ارب رو پے ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.997 ارب روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.288 ارب روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 881.883 ملین رو پے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 458.733 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 294.803 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 145.867ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 121.770 ملین رو پے، جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 49.762ملین روپے اور برینٹ کے سودوں کی مالیت19.819 ملین رو پے رہی۔