مزید خبریں

Jamaat e islami

کینیڈین اوپن ، نک کرگیوس پری کوارٹر فائنل میں داخل

ٹورنٹو(جسارت نیوز)آسٹریلیا کے نامور ٹینس اسٹار نک کرگیوس کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ میں پہنچ گئے۔ انہوں نے اے ٹی پی ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں روسی عالمی نمبرا یک ڈینیل مڈویڈوف کو اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی نک کرگیوس نے روسی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک ڈینیئل مڈویڈوف کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا۔