مزید خبریں

Jamaat e islami

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ہرادیا

جمیکا(جسارت نیوز)نیوزی لینڈ نے میزبان ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 13رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ، ویسٹ انڈین ٹیم 186رنز کے ہدف کے تعاقب میں 172 رنز بناسکی ، سبینا پارک، کنگسٹن، جمیکا میں کھیلے گئے میچ میں کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے ، کپتان کین ولیم سن 47، ڈیون کونوے 43 اور جیمز نیشام ناقابل شکست 33 رنز سے بنا کر نمایاں رہے ، اوڈین سمتھ نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اورمقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 172 رنز بنا سکی ،شمر بروکس نے 42، روماریو شیفرڈ نے ناقابل شکست 31 اور جیسن ہولڈر نے 25 رنز بنائے ، کیوی ٹیم کی طرف سے مچل سینٹنر نے3 جبکہ ٹرینٹ بولٹ،ٹم سائوتھی اور ایش سودی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ، کیوی ٹیم کے آل رائونڈر مچل سینٹنر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔