مزید خبریں

Jamaat e islami

یہودی مظلوم فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں، عامر عبداللہ محمدی

کراچی(پ ر) اتحاد بین المسلمین کونسل پاکستان کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر عامرعبداللہ محمدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی شہادتوں سے پورے عالم اسلام میں بے چینی کی کیفیت ہے ،ہم دکھی ہیں کہ مسلسل قابض یہودی ہما رے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں، کھلی عالمی دہشت گردی پر دنیا کی خاموشی حیران کن ہے، اگر یہی عمل کسی مسلمان ملک کی طرف سے ہوتا تو اس پر عالمی پابندیاں لگ جاتیں۔