مزید خبریں

Jamaat e islami

چینی شہری کی جا ن بچانے پرپاکستانی ماہی گیروں اور میری ٹائم کی تعریف

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بدھ کوڈوبنے سے بچائے جانے والا چینی شہری تجارتی بحری جہاز سے سمندر میں گرا تھا۔چین کے قونصلیٹ جنرل نے چینی شہری کی جان بچانے پر پاکستانی ماہی گیروں اورمیری ٹائم کی کوششوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔ میری ٹائم حکام نے بتایا ہے کہ اس شخص کی شناخت زوو ژیانگ وی کے نام سے ہوئی اور اس کا تعلق چین سے ہے۔زووژیانگ وی کو ابراہیم حیدری کے میں میری ٹائم بیس پرابتدائی طبی امداد دی گئی ۔