مزید خبریں

Jamaat e islami

افغان بستی میں چھاپا، 8 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن معمار پولیس نے افغان بستی میں چھاپا مار کر 8 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں ۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر چھاپا مار کارروائی کے دوران تمام گاڑیاں ایک ہی گھر سے برآمد ہوئیں۔ پولیس نے موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے ایک کارندے کو بھی حراست میں لے لیا۔ کارروائی کے دوران موٹرسائیکلوں میں 5 کے انجن کھلے ہوئے ملے۔ برآمد کی جانے والی 3 موٹرسائیکلیں سائٹ سپر ہائی وے ، نیوکراچی اور مبینہ ٹاؤن تھانوں کی حدود سے چوری کی گئی تھیں جب کہ 5 موٹرسائیکلوں کا سی پی ایل سی میں ریکارڈ موجود نہیں ہے۔