مزید خبریں

Jamaat e islami

ٹرمپ نے اٹارنی جنرل سے تعاون سے انکارکردیا

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خاندان کی کاروباری سرگرمیوں سے متعلق نیویارک میں پیشی کے دوران اٹارنی جنرل کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا ۔ تحقیقات کے دوران ٹرمپ خاندان کے کاروباری لین دین میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔ سابق صدر نے تحقیقات کو سیاسی حربہ قرار دیتے ہوئے کاروباری بے ضابطگیوں کی تردید کی ہے۔ اٹارنی جنرل کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی آئین کے تحت ہر شہری کو حقوق حاصل ہیں۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ریاست فلوریڈا میں واقع گھر پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ڈرامائی چھاپے سے ان کے خلاف جاری تحقیقات میں اچانک تیزی آئی ہے۔دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سابق صدر پر لگنے والے الزامات کے باعث ان کا سیاسی پس منظر داغ دار ہوسکتا ہے اور آیندہ انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔