مزید خبریں

Jamaat e islami

افریقی ملک سیرالیون میں احتجاج 13شہری اور 6پولیس اہلکار ہلاک

فری ٹاؤن (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک سیرا لیون میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کر گئے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران 13شہری اور 6پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے ایک خاتون اور ایک مرد پولیس اہلکار کر تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مہنگائی کے خلا ف سڑکوں پر نکلنے والے شہری صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ادھر حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔