مزید خبریں

Jamaat e islami

ایک نیا سیاسی شہری اتحاد بنایاجارہا ہے، عرفان اللہ مروت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جی ڈی اے کے وائس چیئرمین عرفان اللہ خان مروت نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی کو حقوق نہیں دلا سکی اور حکومت میں بیٹھی ہے۔ اگر ایم کیو ایم کراچی کو حقوق نہیں دلا سکتی تو حکومت سے الگ ہو جائے۔ جی ڈی اے رہنما عرفان مروت نے مزید کہا کہ ہم نے سندھ کی سطح پر مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں اور جلد ہی ایک نیا سیاسی شہری اتحاد بنایا جا رہا ہے۔وہ کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ عرفان اللہ خان مروت نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد کے حقوق کے لیے ہم لڑیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں عرفان اللہ مروت نے کہا کہ ہمیں موجودہ حلقہ بندیوں پر بلدیاتی الیکشن منظور نہیں لیکن ہم فیلڈ چھوڑ کر بھاگیں گے نہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کے پاک فوج کے خلاف بیان کی شدید مذمت کی اور کہا کہ قانون کو حرکت میں آنا چاہیے اور بھر پور ایکشن لینا چاہیے۔ عرفان اللہ مروت نے کہا کہ صوبائی وزیر سعید غنی اپنے بھائی کو چیئرمین بنانے کے لیے من پسند حلقہ بنا چکے ہیں لیکن ایسا نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں حلقہ بندیاں تعصب کی بنیاد پر بنائی گئیں۔