مزید خبریں

Jamaat e islami

وقار یونس کی نابینا افراد کیلیے چشمہ تیار کرنے والے طلبہ سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلائنڈ ریسورس فائونڈیشن کے صدر وقار یونس محمد علی جناح یونیورسٹی کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلیے یونیورسٹی پہنچ گئے جنہوں نے نابینا افراد کیلیے منفرد چشمہ بنایاتھا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ماجو کے شعبہ الیکٹریکل اور کمپیوٹرانجینئرنگ کے طلبہ ابرارحسین،حماد حسین اور زیان نے ’’تھرڈ ائی فار بلائنڈ پرسن‘‘کے نام سے ایک چشمہ بنایاتھا جوخاص سینسر کی مدد سے نابیناافراد کی رہنمائی کرتا ہے۔وقار یونس نے طلبہ کے کام کو سراہتے ہوئے کہاکہ گوکہ یہ ابتدائی مرحلہ ہے لیکن نابینا افراد کیلیے بہت اہم ایجاد ہے ،حکومت سمیت ایسے ادارے جو نابینا افرادکے لیے کام کرتے ہیں وہ طلبہ کی مدد کریں تو یہ اسے مزید بہتربناسکتے ہیں۔