مزید خبریں

Jamaat e islami

ارٹیکل 6 لگنا شروع ہوا تو گردنیں زیادہ اور رسے کم پڑ جائیں گے ، فواد چودھری

 

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے ہمارے اوپر دباؤ ڈالا جارہا ہے اور جبر کیا جارہا ہے، آرٹیکل 6 لگنا شروع ہوا تو گردنیں زیادہ اور رسے کم پڑ جائیں گے،پی ٹی آئی اور اداروں کے درمیان تقسیم کی کوشش احمقانہ ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ فواد چودھری نے لاہور کے ہاکی اسٹیدیم میں پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے ہونے والے انتظامات سے متعلق کہا کہ ہاکی کلب میں ہم نے پوری ذمہ داری کے ساتھ یقینی بنایا ہے کہ آسٹروٹرف کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹروٹرف ہٹایا جارہا تھا، آسٹروٹرف نیا لگنا ہی ہے، پنجاب حکومت کے ساتھ پوری مشاورت ہوئی اور ہم نے واضح کیا کہ اگر کوئی نقصان ہے تو ہم یہاں جلسہ نہیں کریں گے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزارت کھیل نے یقین دلایا کہ وہاں کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ہمیں نیا آسٹروٹرف لگانا ہے، اس کے جو بھی اخراجات ہوں گے وہ پی ٹی آئی ادا کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات کو وزیراطلاعات بنایا لیکن ہم نے جتنے کام شروع کیے تھے وہ سارے منصوبے تباہ کردیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مصدق ملک پریس کانفرنس میں پوچھتے ہیں عارف نقوی کون ہیں تو مفتاح اسمٰعیل سے پوچھیں کیونکہ وہ ان کے گہرے دوست ہیں، آپ نے کے- الیکٹرک عارف نقوی کو دی تھی تو اب ن لیگ سے پوچھاجائے کہ کیوں دی؟