مزید خبریں

Jamaat e islami

ایس سی اوکا سربراہی اجلاس 15 ‘ 16 ستمبر کو ازبکستان میں طلب

اسلام آباد (آن لائن) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 ستمبر کو سمرقند ازبکستان میں طلب کر لیا گیا رکن ممالک کے سربراہان نے ذاتی شرکت پر رضامندی ظاہر کر دی، وزیراعظم شہباز، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، روسی صدر پیوٹن، چینی صدر شی جن پنگ، ایرانی صدر رئیسی و دیگر رہ ما ایک ہی چھت کے نیچے ہوں گے۔ تفصیل کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس سمرقند میں ہوگا۔ وزیراعظم شہباز، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، روسی صدر پیوٹن، چینی صدر شی جن پنگ، ایرانی صدر رئیسی و دیگر رہ ما ایک ہی چھت کے نیچے ہونگے۔ – تمام رہنما شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام رہنمائوں نے ذاتی طور پر شرکت پر رضامندی ظاہر کردی ہے – شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس مسلمانوں کے تاریخی ثقافتی مرکز سمرقند میں ہوگا- سربراہی اجلاس ستمبر کے وسط میں ہوگا- ذرائع کے مطابق 15 اور 16 ستمبر کو سمرقند سربراہی اجلاس علاقائی تعاون پر مشاورت کریگا۔ ایران اور بیلاروس کو رکن ممالک کے طور پر رکنیت دی جائے گی۔